حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتحادیه علماء اہل بیت ترکی کے ایک وفد نے ایران کا دورہ کیا اور وزیر تعلیم سے ملاقات کے بعد تہران میں تباہ شدہ میناب اسکول کی تعمیر نو کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ یہ منصوبہ ترکی کے اداروں اور مخیرین کے ذریعے مکمل طور پر مالی اعانت فراہم کرتا ہے اور اس سکول کے شہید بچوں کی یاد میں "شہدائے میناب" کے نام سے تعمیر کیا جائے گا۔
سربراہ اتحادیه علمای اهل بیت (EHLA-DER)، قدیر آکاراس نے اپنے وفد کے ہمراہ ایران کے وزیر تعلیم علی رضا کاظمی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے نتیجے میں، میناب اسکول کی تعمیر نو کی ذمہ داری اتحادیه علماء اهل بیت ترکی نے اپنے ذمہ لے ہے۔
ایران کے وزیر تعلیم علی رضا کاظمی نے مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب کے بعد ترکی کی حمایت اور ہمدردی کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس ملک کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا: میناب اسکول عالمی مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کے لیے ایک مناسب نمونہ بن سکتا ہے۔ تعمیر ہونے والا اسکول دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو گہرا کرنے کا ایک پائیدار اثر بنے گا۔

ایران کے اسکول تعمیر کرنے والے مخیرین کی انجمن کے ترجمان اور بورڈ ممبر ابوالفضل ہندویان اور ایران کے اسکول کی تعمیر نو کے ادارے کے سربراہ حمیدرضا خان محمدی نے کہا: یہ یکجہتی اب میناب کے متاثرہ طلبہ کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کے مرحلے تک پہنچ گئی ہے۔
ان ذمہ داروں نے اپنی گفتگو کے دوران کہا: اس اسکول کی تعمیر کے تمام اخراجات ترکی کے اداروں کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا: اس سکول کے سنگ بنیاد کی تقریب، جمعرات 14 مئی 2026ء کو میناب میں منعقد ہو گی اور یہ اسکول ترکی کے مخیرین کی مدد سے تعمیر کیا جائے گا۔ یہ اسکول "شہدائے میناب" کے نام سے تعمیر کیا جائے گا اور شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں بنایا جائے گا۔









آپ کا تبصرہ